LG patents a phone with 16 cameras and the software to use them

ایل جی 16 کیمروں والا سمارٹ فون بنا سکتا ہے

ایل جی نے   بہت سے فیچرز کے حامل  ایک زبردست سمارٹ فون کے حقوق ملکیت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اس فون کی اہم خوبیوں میں اس کی بیک پر 16 کیمرے ہیں۔  اس فون میں کیمروں کی تعداد ہی اہم خصوصیت نہیں۔ یہ کیمرے 4 x 4 ایرے میں لگے ہونگے۔ ان کیمروں کو اس طرح لگایا جائے گا کہ  ہر ایک کیمرہ منظر کو الگ زاویے سے  عکس بند کرے گا۔ ایک سافٹ وئیر کی مدد سے 16 کیمروں سے لی گئی تصاویر کو ایک تصویر میں منتقل کیا جائے گا۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق  لوگوں کی تصویر بناتے ہوئے ہر شخص کی تصویر بہترین زاویے سے بنے گی۔ چونکہ 16 کیمروں کے ایرے کو سیلفی کیمروں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اس لیے ایل جی کیمروں کے نزدیک ایک شیشہ  شامل کر سکتا ہے یا  اس کے لیے ایک سیکنڈری ڈسپلے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق اس فون کے فرنٹ اور بیک پر باہم مربوط سپیکرہونگے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 نومبر 2018

Share On Whatsapp