Elon Musk says there's a '70 percent' chance he'll move to Mars

ایلن مسک کے مریخ پر منتقل ہونے کے 70 فیصد چانس ہیں

ایلن مسک نے پہلے بھی مریخ پر جانے کی بات کی تھی لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے مریخ پر جانے کے 70 فیصد چانس ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی  کہ  یک طرفہ   سفر سے وہ مریخ پر منتقل ہو سکتے ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کسی طرح فرار نہیں ہے۔ انہوں نے ارنسٹ شکلٹون کے اشتہار کی مثال دی۔ اس اخباری اشتہار میں مہم جو نے قطب جنوبی کی مہم کے لیے  کئی  خطرات  بیان کیے تھے۔

ایلن مسک نے کہا کہ مریخ پر پہنچنے کے بعد آپ کا سارا وقت بیس کیمپ بناتے اور مشکل حالات میں بقا کی جدوجہد کرتے گزرے گا۔ مریخ سے واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔
اس سے پہلے ایلن مسک نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ہو سکتا ہے ان کا 2024ء میں مریخ پر جانے والا سپیس ایکس  کا مشن بغیر انسانوں کے جائے، ابھی تک اس پرواز میں  انسانوں کے جانے یا نہ جانے کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
پہلے انہوں نے اعلان کیا تھاکہ وہ 2022ء میں مریخ پر بغیر انسانوں کے مشن کو بھیجیں گے اور دو سال بعد انسانوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔
[short][show_tech_video 358][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 26 نومبر 2018

Share On Whatsapp