Opera Touch: the fast, new web browser

اوپیرا ٹچ۔ بڑی سکرین کے سمارٹ فونز کے لیے اوپیرا کا نیا براؤزر

اوپیرا ایک مقبول  براؤزر ہے۔ اوپیرا بہت سے نئے تجربات کرتا  رہتاہے۔ ایسا ہی ایک نیا تجربہ  اوپیرا ٹچ(Opera Touch) ہے۔ اوپیرانے بڑی سکرین کے سمارٹ فونز کو مد نظر رکھتے ہوئے  اوپیرا ٹچ براؤزر ڈیزائن کیا ہے۔ اوپیرا ٹچ کا انٹرفیس کچھ ایسا ہے کہ براؤزر کو ایک ہاتھ سے ہی آرام سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ٹیب سوئچنگ  اور سرچ فنکشن سکرین کے نیچے موجو د ایک چھوٹے بٹن کو ٹیپ کرنے سے حاضر ہوجاتےہیں۔ اس بٹن  پر ٹیپ اور ہولڈ کرنے سے کمانڈ وہیل سامنے آ جاتا ہے۔

اوپیرا ٹچ کو ڈیسک ٹاپ اوپیرا سے مربوط کر کے پیجیز، بک مارکس اور ذاتی نوٹس کو ڈیوائسز کے بیچ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اوپیرا ٹچ کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اوپیرا ٹچ کو ایپل ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 نومبر 2018

Share On Whatsapp