Google's conversational Duplex AI rolls out to some Pixel owners

گوگل کے Duplex AI کو کچھ پکسل ڈیوائسز کے لیےجاری کر دیا گیا

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے   منتخب شہروں میں پکسل صارفین کے ایک مختصر گروپ کے لیے Duplex AI جاری کر دیا ہے۔ گوگل نے  ان منتخب شہروں کے  نام نہیں بتائے ہیں لیکن ان میں اٹلانٹا، نیویارک، فونکس اور سان فرانسسکو شامل ہو سکتے ہیں۔Duplex  سے گوگل اسسٹنٹ کاروباری اداروں کو آپ کی طرف سے فون کال کر کے اپائنٹمنٹ شیڈول کر سکتا ہے۔دوسری طرف کاروباری ادارےDuplex کو  اپائنٹمٹ شیڈول کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
فی الحال  Duplex کی کال اِن ریزرویشن کی مہارت تھوڑی محدود ہے۔ ابھی یہ صرف ریسٹورنٹس کے لیے ہی مفید ہےاور اسے استعمال کرنا  ابھی زیادہ آسان نہیں۔ رپورٹس کے مطابق کچھ ریسٹورنٹ میں اس فیچر کے ہوتے ہوئے بھی صارفین کو انسانی آپریٹر سے بات کرنا پڑ رہی ہے۔
Duplex کا اجراء حقیقی دنیا میں ٹیکنالوجی سے   بالکل انسانوں جیسا کام لینے کی اچھی کوشش ہے۔فی الحال گوگل کی کوشش ہے کہ اسے  مزید بہتر کر کے دوسرے شہروں  اور زیادہ ڈیوائسز  کے لیے جاری کیا جائے۔ Duplex کی کامیابی  کا انحصار کاروباری اداروں کے مالکان کے ردعمل پر بھی ہے۔ اگر کاروباری ادارے انسانوں کی بجائے مصنوعی ذہانت  کو ناپسند کریں تو گوگل کی یہ پراڈکٹ اتنی زیادہ کامیاب نہیں رہے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 نومبر 2018

Share On Whatsapp