Qualcomm's powerful Snapdragon 8150 chipset may be unveiled on December 4

کوالکوم کا پاورفل سنیپ ڈریگن 8150 چپ سیٹ 4 دسمبرکو متعارف کرایا جائے گا

موٹو زیڈ 4 وہ پہلا سمارٹ فون ہو سکتا ہے، جس میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 8150 چپ سیٹ شامل ہو گا۔ کوالکوم کے اس فلیگ شپ چپ سیٹ کو اگلے ماہ متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کوالکوم چائنا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اگلی نسل کا چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 8150 باضابطہ طور پر 4 دسمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس چپ سیٹ کی کئی تفصیلات لیک ہو کر پہلےہی منظر عام پر آ چکی ہیں۔
سنیپ ڈریگن 8150 میں وہی آرکیٹیکچر ہے جو ہواوے کے کرین 980 اور سام سنگ کے ایگزینوس 9820 چپ سیٹ میں ہے۔ یہ تھری کلسٹر سی پی یو کور ڈیزائن بیسڈ ہے۔ یہ چپ سیٹ ابھی بھی 8 کور کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں ایک 2.84 گیگا ہرٹز کی زیادہ کارکردگی کی کور، تین  2.4 گیگا ہرٹز کی میڈیم کورزاور چار 1.78 گیگا ہرٹز کی کور ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 نومبر 2018

Share On Whatsapp