Facebook launches a dashboard for tracking the time you spend in its app

فیس بک نے ایپلی کیشن پر گزارے گئے وقت کو ٹریک کرنے لیے نیا ڈیش بورڈ متعارف کرا دیا

پچھلے ہفتے ہیں فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے  ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا، جس سے صارفین ایپلی کیشن  کے استعمال کے وقت کو دیکھ سکتے تھے۔ فیس بک نے اب یہی فیچر اپنی مرکزی ایپلی کیشن کے لیے بھی جاری کر دیا ہے۔
فیس بک  ایپلی کیشن میں اس ڈیش بورڈ تک رسائی کے لیے اپنی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس   ڈیوائس سے ایپ کھولیں۔ اس  کے بعد سب سے اوپر  دائیں جانب ہیمبرگر آئیکون پر کلک کریں اور Settings & Privacy پر ٹیپ کریں۔
اس کے بعد    Your time on Facebook  پر جائیں۔ یہاں آپ ایپلی کیشن کے استعمال کا دورانیہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں پر آپ ایپلی کیشن کے استعمال کی حد کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔
اس نئے فیچر سے صارفین کو یہ تو پتا چلتا ہے کہ وہ ایپلی کیشن پر کتنا وقت گزارتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ویڈیو دیکھنے، گروپس میں یا پیجیز پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ نہ ہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلٹ سے فیس بک پر کتنا وقت گزارا گیا۔
فیس بک اور انسٹا گرام دونوں فیس بک کی ملکیت ہی ہیں لیکن دونوں ایپلی کیشنز میں یہ فیچر باہم مربوط نہیں۔
اگر آپ فیس بک یا انسٹاگرام پر بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو اس کو کم کرنے کے لیے بہتر ہے کہ کسی صحت مند سرگرمی جیسے ورزش یا کھیلوں میں وقت گزارا جائے، جس کا صحت پر بھی کافی اچھا اثر ہوگا اور سوشل میڈیا کی لت سے بھی نجات ملے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 نومبر 2018

Share On Whatsapp