Instagram announced a new interface that’s cleaner and simpler

انسٹا گرام نے نئے اور سادہ انٹرفیس کا اعلان کر دیا

انسٹاگرام نے  ایپلی کیشن کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپ  ڈیٹ صارفین کے پروفائل پیج سے بہت سے آئیکون کو  ٹیکسٹ سے بدل دے گی۔ ہر ٹیب کے لیے آئیکون کی بجائے ٹیکسٹ ہونے سے   انٹرفیس زیادہ واضح اور سادہ ہو جائے گا۔
یہ اپ ڈیٹ اگلے کئی ہفتوں تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کے بعد پروفائل  سے آئیکونز، بٹن اور ٹیبز کے درمیان نیوی گیشن  کا طریقہ بدل جائے گا۔
انسٹاگرام کا مقصد ایپلی کیشن کو صارفین کے لیے زیادہ آسان اور نیوی گیشن کے لیے آسان بنانا ہے۔
نئے ڈیزائن میں پروفائل پیجیز میں زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب پروفائل آئیکون دائیں طرف ہوگا اور فالورز کی گنتی سب سے اوپر نہیں ہوگی۔ اب ڈسکرپشن بھی پروفائل آئیکون کے بائیں طرف ہوگا۔  اب پروفائل فالورویو بھی مختلف ہوگا۔ اب مشترکہ دوستوں، دیگر فالورفالو کیے جانے والے اکاؤنٹس کے لیے الگ ٹیب ہوگی۔
بہت سے صارفین اب بھی انسٹاگرام نئے انٹرفیس کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں، جلد ہی یہ دیگر صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 نومبر 2018

Share On Whatsapp