Today marks 10 years since Apple introduced emoji for the first time

ایپل کو ایموجی متعارف کرائے 10 سال ہو گئے

پہلا ایموجی 1998 یا 1999 میں تخلیق کیا گیا تھا ۔ اسے ایک جاپانی ڈیزائنر  شیجیتاکا کوریتا نے جاپانی کیئرئیر این ٹی ٹی کے  موبائل انٹرنیٹ پلیٹ فارم i-mode کے لیے بنایا تھا۔کوریتا نے موسم کی پیش گوئی اور ٹریفک کے نشانات، جنہیں دیکھ کر ہر کوئی مطلب سمجھ جاتا ہے، سے متاثر ہو کر جذبات کو بیان کرنے والے نشانات بنانے کا فیصلہ کیا۔ ایموجی کا پہلا سیٹ 176 پکٹوگرامز پر مشتمل تھا، ان میں سے ہر ایک 12 x 12 پکسل ریزولوشن کا حامل تھا۔
ان کا مقصد i-mode کے میسجنگ فیچرز کو دوسری سروسز سے ممتاز کرنا تھا۔
دس سال پہلے 21 نومبر 2008 کو  دوبارہ جاپان میں آئی فون کے لیے ایموجیز متعارف کرائے گئے۔ ایپل نے جاپانی صارفین کے لیے   iPhone OS 2.2 ( اس وقت آپریٹنگ سسٹم کا یہی نام تھا) جاری کیا تو اس میں ایپل کا پہلا ایموجی فونٹ اور کی بورڈ تھا۔ آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس ساری  دنیا کے لیےجاری کی گئی تھی لیکن ایموجیز صرف  جاپان کے لیےجاری کیے گئے تھے۔ تاہم جلد ہی تھرڈ پارٹی ایپس نے  انہیں دنیا کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچا دیا۔
2010 میں ایموجیز کو یونی کوڈ میں بدلا گیا، جس کے بعد یہ ساری دنیا میں دستیاب ہوگئے۔ یہی نہیں پھر یہ آئی فونز کے علاوہ دوسری ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگئے۔ 2015 میں تمام آئی او ایس صارفین کے لیے ایموجی کی بورڈ فعال کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 نومبر 2018

Share On Whatsapp