YouTube’s testing two back-to-back ads so you can watch videos for longer

یوٹیوب ایک ساتھ 2اشتہارات دکھانے کے تجربات کر رہا ہے

اگر آپ کو یوٹیوب پر  ویڈیو سے پہلے چلنے والے  اشتہارات  پسند نہیں تو  جلد ہی آپ کو ایک کی بجائے دو اشتہار دیکھنے پڑیں گے لیکن اس کے بدلے آپ کو  ویڈیو میں مزید اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔ اس فیچر کو Ad-pods کا نام دیا گیا ہے۔
اس وقت یوٹیوب ایک اشتہار ویڈیو کے شروع میں اور دوسرا درمیان میں دکھاتا ہے۔ اب یوٹیوب ویڈیوشروع ہونے سے پہلے دو اشتہار دکھائے گا اور  اس طرح آپ  اس کےبعد پوری ویڈیو بغیر اشتہار کے دیکھ سکیں گے۔
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ بہت سے صارفین اشتہارات کے وقفوں کی تعداد سے کافی متاثرہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ اشتہارات کے بغیر یوٹیوب پریمیم سروس منتخب ممالک میں دستیاب ہے۔ جبکہ یوٹیوب کے اشتہارات کو خصوصی ایڈبلاکر یا ایپلی کیشن سے بلاک کیا جا سکتا ہے ورنہ صارفین کو اکثر یہ اشتہار برداشت کرنا ہی پڑتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 نومبر 2018

Share On Whatsapp