Thuraya X5-Touch is the world's first satellite Android smartphone

تھورایا ایکس 5- ٹچ دنیا کا پہلا سٹیلائٹ اینڈروئیڈ سمارٹ فون ہے

تھورایا نے اپنا پہلا اینڈروئیڈ سمارٹ فون تھورایا  ایکس 5- ٹچ (Thuraya X5-Touch) متعارف کر ا دیا ہے۔تھورایا کی دوسری مصنوعات کی طرح یہ بھی ایک سٹیلائٹ فون ہے لیکن  یہ عام سمارٹ فون کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
اس فون کاڈسپلے 5.2 انچ 1080p آئی پی ایس ٹچ سکرین ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے۔

اس فون کا وزن 262 گرام ہے۔ واٹر اور ڈسٹ پروف کے لیے یہ آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے۔سخت حالات میں کام کرنے کے لیے یہ فون MIL-STD-810 سرٹیفائیڈ بھی ہے۔
ایکس 5-ٹچ میں NFC  ہے اور یہ نیوی گیشن کے لیے GPS، BeiDou اور GLONASSکو سپورٹ کرتا ہے۔سٹیلائٹ کالز کے لیےاس فون میں سکڑنے والا اینٹینا ہے۔ فون میں always-on ڈوئل سم فنکشن ہیں ۔ فون کی ایک سم 2G/3G/4G نیٹ ورکس کے لیے ہے جبکہ دوسری سیٹلائٹ کالز کے لیےہے۔
یہ فون 160 ممالک میں 999 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔ فون کی فراہمی کا آغاز دسمبر اور جنوری سے شروع ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 نومبر 2018

Share On Whatsapp