Google might soon let users comment on search results, starting with sports scores

گوگل صارفین جلد ہی سرچ رزلٹ پر کمنٹس کر سکیں گے

گوگل نے گوگل میپس صارفین  کو جگہوں پرکمنٹس اور ریویو ز کی سہولت دی  ہوئی ہے۔ ایسا ہی ایک فیچر اب سرچ رزلٹ کے لیے  بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اینڈروئیڈ  کے لیے گوگل سرچ ایپ ورژن 8.55 میں ایک فیچر کا پتا چلا ہے۔ اس فیچر سے آپ Your Contributions سیکشن میں ریویو لکھنے کے ساتھ کمنٹس بھی کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پلیٹ فارمز پر جاری کیا جائے گا۔
گوگل کے ایک سپورٹ پیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی صارفین کو لائیو سپورٹس ایونٹس پر کمنٹس کرنےکی سہولت بھی دے گی۔
  آپ سرچ اوورویو  باکس کو استعمال کرتے ہوئے  کسی بھی سرچ آئٹم پر خصوصی کمنٹس سیکشن سے  کمنٹس کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ بتدریج سب کے لیے دستیاب ہوگا۔  سپورٹس ایونٹس پر ماہر کمنٹیٹر اور ناظرین کے کمنٹس کے لیے الگ سیکشن ہونگے۔ آپ کمنٹس کو ریٹنگ سے بھی فلٹر کر سکیں گے۔
گوگل نے ابھی اس فیچر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 نومبر 2018

Share On Whatsapp