YouTube now offers ad-supported feature films for free

یوٹیوب اب اشتہارات کے ساتھ فیچر فلمیں مفت دکھا رہا ہے

یوٹیوب پر بہت سی فیچر فلمیں موجود ہیں۔ اب ان فلموں کو صارفین مفت میں دیکھ سکیں گے۔ تاہم صارفین کو مفت فلمیں دیکھنے کی قیمت  اشتہارات کی صورت میں چکانی پڑے گی۔ ایسے صارفین جو بغیر اشتہارات کے فلمیں دیکھنے کے عادی ہیں، ان کے لیے یہ تجربہ کچھ خاص خوشگوار نہیں ہوگا لیکن جو صارفین  صرف مفت فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،ا ن کے لیے یہ اشتہار کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے یہ فیچر  پچھلے ماہ خاموشی سے شامل کیا تھا۔

فی الوقت  یوٹیوب صارفین 100 فلموں میں سے اپنی پسند کی فلم سے مفت میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس میں روکی، دی ٹرمینیٹر، ایجنٹ کوڈی بنک اور زو کیپر جیسی بہترین فلمیں شامل ہیں۔ یوٹیوب کے ڈائریکٹر آف پراڈکٹ منیجمنٹ روہت دھون نے بتایا کہ مزید فلمیں  بھی جلد ہی شامل کر دی جائیں گی۔
اب جبکہ یوٹیوب اشتہارات کی سپورٹ کے ساتھ فلمیں پیش کر رہا ہے تو اب اس کا مقابلہ کئی ایپلی کیشن جیسے Tubi اوروال مارٹ کی Vudu وغیرہ سے ہے۔
ٹیوبی کے سی ای او فرہاد ماسودی کا کہنا ہے کہ اشتہارات کی سپورٹ کے ساتھ ویڈیوز کی مارکیٹ بہت بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی دوسری کمپنی بھی اس میدان میں آئیں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 نومبر 2018

Share On Whatsapp