Facebook Messenger testing new feature that allows friends to watch videos together

فیس بک میسنجر پر دوست مل کر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ فیس بک نے تجربات شروع کر دئیے

فیس بک اپنی میسنجر ایپلی کیشن کے لیے نت نئے تجربات کرتا رہتا ہے لیکن اکثر  ہمیں تبھی پتا چلتا ہے جب یہ فیچر حتمی طور پر ایپلی کیشن میں  شامل ہو جاتے ہیں۔فیس بک میسنجر پر حالیہ دنوں میں جو فیچر جاری کیا گیا ہے وہ ”ان سینڈ “ کا ہے، جس سے صارفین اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
فیس بک نے ٹیک کرنچ کو بتایا ہے کہ وہ ایک نئے فیچر Watch Videos Together کے تجربات کر رہے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ویڈیو کلپ دیکھ سکیں گے۔
اس فیچر سے کوئی ایک صارف چیٹ ونڈو میں ویڈیو شیئر کرے گا، کوئی بھی صارف اسے کنٹرول کر سکے گا اور دیکھ سکے گا کہ اس وقت کون اسے دیکھ رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی کوئی دوست چیٹ تھریڈ میں ویڈیو دیکھے گا، ممبران کو اس کا نوٹی فیکیشن مل جائے گا۔ میسنجر کوڈ کے کچھ حصے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ صارفین tap to watch together now آپشن بھی استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس فیچر کے تجربات کر رہے ہیں اور اس کی تمام صارفین کے لیے دستیابی کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 18 نومبر 2018

Share On Whatsapp