Facebook has deleted over 1.5 billion fake accounts just this year

فیس بک نے صرف اس سال 1.5 ارب جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں

اس سال اپریل سے ستمبر کے دوران فیس بک نے 1.5 ارب جعلی اکاؤنٹس اور 2.1 ارب سپام کے حصے ڈیلیٹ کیے۔
یہ اعداد و شمار فیس بک نے اپنی کمیونٹی سٹینڈرڈ رپورٹ میں پیش کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح فیس بک عریانی، نفرت انگیز تقاریر، دہشت گرد پروپیگنڈے ،تشدد آمیز مواد اور جعلی اکاؤنٹس سے نپٹ رہا ہے۔
فیس بک کے مطابق بہت سے جعلی اکاؤنٹس  براہ راست سائبر حملوں کا نتیجہ ہیں۔
فیس بک پچھلے کچھ عرصے میں تشدد آمیز مواد کی خود کار شناخت میں کافی بہتر ہوگیا ہے۔ عام طور پر فیس بک کسی دوسرے صارف تک مواد پہنچنے سے پہلے ہی اس کے پُر تشدد ہونے کی شناخت کر لیتا ہے۔ فیس بک کی رپورٹ کے مطابق وہ 95.9 فیصد پُرتشدد مواد پر کسی کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی کاروائی کر لیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 نومبر 2018

Share On Whatsapp