WhatsApp is testing a feature to add users with a QR code

وٹس ایپ صارفین اب کیو آر کوڈ سے دوسرے صآرفین کو کانٹیکٹ لسٹ میں شامل کر سکیں گے

وٹس ایپ ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے، جس سے صارفین کیو آر کوڈ کے استعمال سے لوگوں کو اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر وٹس ایپ فار آئی او ایس کے ٹسٹ ورژن میں شامل ہے لیکن اسے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی شامل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ہر صارف کے پاس اپنا شیئر ایبل کیوآر کوڈ ہوگا۔ آپ کسی بھی صارف کا کوڈ فون کے کیمرہ سے سکین کر کے اسے اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل کر سکیں گے۔
سکین کرنے پر وٹس ایپ خود ہی تمام تفصیلات شامل کر دے گا۔
صارفین اپنے کیو آر کوڈ کو ختم بھی کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد کوئی اس کوڈ کو استعمال نہیں کرسکے گا۔ وٹس ایپ اپنے انٹرفیس کو بھی تبدیل کر رہا ہے، جس کے بعد صارفین براہ راست ایپلی کیشن سے ہی کوڈ کو سکین کر سکیں گے۔ یعنی وٹس ایپ صآرفین کسی بھی کانٹیکٹ کو فون کے رابطہ نمبروں کی فہرست میں شامل کیے بغیر وٹس ایپ میں شامل کر سکیں گے۔
سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام دونوں ہی سنیپ کوڈ اور نیم ٹیگز کے نام سے کیو آر کوڈ استعمال کرتے ہیں۔
WeChat کے صارفین میں بھی یہ طریقہ مقبول ہے۔ وٹس ایپ صارفین کے لیے بھی یہ نیا نہیں۔ وٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ سکین کر کے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر سکتےہیں۔
یہ فیچر چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے کافی مفید ہوگا۔ وہ اپنے کوڈ کے سٹیکرز اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر لگا سکیں گے تاکہ صارفین ان سے  آسانی سے رابطہ کر سکیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 نومبر 2018

Share On Whatsapp