Google Night Sight now available for Pixel 3 and Pixel 3 XL

گوگل نائٹ سائٹ فیچراب پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل کے لیے جاری کر دیا گیا

گوگل نے گوگل پکسل ڈیوائسز کےلیے ”نائٹ سائٹ“ (Night Sight) فیچر جاری کر دیا ہے۔ یہ فیچر ابھی  پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل  پر  پلے سٹور سے کیمرہ ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نائٹ سائٹ ایک نیا فیچر ہے، جسے 2018 کی پکسل ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یہ کم روشنی میں بھی فون کی کارکردگی کو بڑھا دیتا ہے۔ یہ فیچر حال ہی میں متعارف کرائی گئی ہواوے کی فلیگ شپ ڈیوائسز کے نائٹ موڈ کی طرح ہے۔
نائٹ سائٹ میں فون بہت سی تصاویر لے کر انہیں یکجا کرتا ہے۔
اس فیچر سے کیمرہ تصاویر یکجا کرتے ہوئے ہاتھوں کی حرکت کو پہچان کر شٹر سپیڈ کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کر دیتا ہے۔
اس فیچر سے کیمرہ ڈیٹیکٹ کر لیتا ہے کہ فون ہاتھوں میں ہے یا ٹرائی پوڈ پر ایڈجسٹ کیا ہوا ہے۔ ہاتھوں میں ہونے کی صورت میں نائٹ سائٹ کا دورانیہ کم ہوتا ہے جبکہ ٹرائی پوڈ پر ہونے کی صورت میں اس کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے جس سے نوائز کم ہوتی ہے۔
فی الحال نائٹ موڈ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کیمرے کو ساکن رکھنا ضروری ہے، اس فیچر سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے فون کو ٹرائی پوڈ پر فکس کر کے استعمال کرنا بہتر رہے گا۔ اس سے فون زیادہ سے زیادہ تصویر بنا کر یکجا کرے گا اور بہتر نتائج دے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp