Official Google account hacked to promote Bitcoin scam on Twitter

گوگل کا باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک۔ بٹ کوائن فراڈ کی تشہیر کرنے لگا

ٹوئٹر پر بہت سی بڑی کمپنیوں کے اکاؤنٹس ہیک کیے جا چکے ہیں۔ ہیکرز اکاؤنٹس ہیک کرنے کے بعد  ان سے کرپٹو کرنسی فراڈ کے پھیلاؤ کی ٹوئٹس کر رہے ہیں ۔ ہیکروں نے تازہ  ترین کاروائی میں گوگل  جی سوٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ہاتھ صاف کر دئیے ہیں۔
ٹوئٹر پر جی سوٹ کے  فالورز کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ہیکرو ں نے اس اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس سے کرپٹو کرنسی فراڈ کی ٹوئٹ کر دی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ٹوئٹ تقریباً 11 منٹ تک جی سوٹ اکاؤنٹ کی فیڈ میں موجود رہی۔
اس کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ   جی سوٹ کے  اکاؤنٹ سےا یک غیر مجاز ٹوئٹ شیئر کی گئی تھی، جسے  فوراً ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ گوگل ٹوئٹر کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
اس سے پہلے ایک بڑی امریکی ریٹیل کمپنی  ”ٹارگٹ“ کا اکاؤنٹ بھی ہیکروں کا ٹارگٹ بن چکا ہے۔ ہیکروں کی ٹوئٹ ٹارگٹ کی فیڈ میں آدھے گھنٹے سے زیادہ تک موجود رہی تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp