Netflix is testing a cheaper mobile-only plan in Malaysia

نیٹ فلیکس ملایشیا میں صرف موبائل کے لیے سستے پلان کےتجربات کر رہا ہے

اس ہفتے کے شروع میں نیٹ فلیکس کے سی ای او ریڈ  ہاسٹنگز نے بلوم برگ کو بتایا تھا کہ وہ  اپنی سٹریمنگ سروس کے سستے ورژن کے تجربات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اب یہ تجربات شروع ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملایشیا میں اب نیٹ فلیکس کا ایک اور سستا پلان بھی دستیاب ہے۔ یہ پلان صرف موبائل صارفین کے لیے ہے اور اس کی فیس  17 رنگٹ یا 4 ڈالر ہے۔اس پلان میں صارفین ایس ڈی کانٹنٹ کو صرف موبائل یا ٹیبلٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
ملایشیا میں  اس موبائل پلان کے بعد مہنگا آپشن ، بیسک پلان ، ہے، جس کی فیس 33 رنگٹ یا 8 ڈالر ماہانہ ہے۔
نیٹ فلیکس کے ترجمان نے اسی طرح کے سستے آپشنز کی کچھ دوسرے ممالک دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم یہ آپشن ابھی پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔
نیٹ فلیکس اپنے نیٹ ورک کواایشیا میں پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ کچھ دن پہلے نیٹ فلیکس نے ایشیا میں 100 فلموں اور ٹی وی سیریز کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp