How to delete your Google Maps Location history

گوگل میپ لوکیشن ہسٹری کو کیسے ڈیلیٹ کریں؟

گوگل  اپنے صارفین کا ہر قدم پر ”پیچھا“ کرتا ہے۔ کمپنی کی گوگل میپس ایپ میں ان تمام مقامات کا ریکارڈ محفوظ ہوتا ہے جہاں صارفین  اپنے فون کے ساتھ گئے ہوں۔ یہ چیز جہاں کچھ صارفین کے لیے فائدہ مند ہے وہاں پرائیویسی  کے حوالے سے حساس صارفین کے  لیے پریشان کن بھی   ہے۔
آپ خود بھی گوگل میپس ٹائم  لائن (وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں) پر ان تمام  جگہوں کو دیکھ سکتے ہیں، جہاں آپ  جا چکے ہیں۔
یہاں پر ہی آپ  گوگل کو لوکیشن ہسٹری ٹریک کرنے سے روک سکتے ہیں یا  لوکیشن ہسٹری کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

لوکیشن ہسٹری  فیچر کو غیر فعال کرنا
سب سے پہلے ڈیسک ٹاپ براؤزر سے google.com/maps/timeline کے ذریعے گوگل میپس ٹائم لائن پر آ جائیں۔
اس کے بعد Manage Location History ٹیب پر کلک کریں۔
متبادل طور پر آپ سیٹنگ آئیکون پر کلک کر کے Pause Location History پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

ایکٹیویٹی پیج پر آپ Location History کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے لیے
اپنے موبائل پر گوگل میپس ایپلی کیشن کھولیں۔
بائیں جانب ہیمبرگر بٹن پر ٹیپ کر کے مینو آپشن کھولیں اور Your timeline منتخب کریں۔
اگلی سکرین پر مینو بٹن پر تیپ کریں اور پھر Settings پر ٹیپ کریں۔
سکرول ڈاؤن کرکے نیچے Location Settings پر آئیں اور Delete all Location History منتخب کر لیں۔ یہاں آپ Delete Location History range سے منتخب لوکیشن ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ڈیسک ٹاپ پر ہیں تو گوگل میپس ٹائم لائن پر ڈیلیٹ آئیکون پر کلک کر کے اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 نومبر 2018

Share On Whatsapp