Turn any photo into a WhatsApp sticker with this free Android app

اس مفت اینڈروئیڈ ایپ سے اپنی تصاویر وٹس ایپ سٹیکرز میں بدلیں

وٹس ایپ نے پچھلے مہینے  سٹیکرز کا  آپشن متعارف کرا یا ہے۔ وٹس ایپ پر فیس بک نے وہ سٹیکرز جاری کیے ہیں، جو پہلے ہی فیس بک میسنجر کے لیے  دستیاب ہیں۔ اگر آپ اینڈروئیڈ صارف ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنے سٹیکر خود بنائیں تو ایسا  اب بہت آسانی سے ممکن ہے۔
”سٹیکر سٹوڈیو“ ایپلی کیشن سے اینڈروئیڈ صارفین نئی تصاویر بنا کر یا فون میں موجود تصاویر امپورٹ کر کے  انہیں سٹیکرز میں بدل سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن میں تصاویر امپورٹ کرنے کے بعد آپ کو  بس تصویر کے اس حصے پر آؤٹ لائن بنانی پڑےگی، جسے آپ سٹیکر کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں صارفین کے لیے تھوڑی سی پابندیاں بھی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کو پہلے کم از کم تین سٹیکرز بنانے پڑیں گے، جس کے بعد آپ انہیں وٹس ایپ میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ سے آپ 30 سٹیکرز پر مشتمل 10 سٹیکرز پیکس بنا سکتے ہیں۔
سٹیکر سٹوڈیو میں بہت جلد نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ جس کے بعد صارفین تصاویر کو ری سائز کرکے ان میں ایفکیٹس بھی شامل کر سکیں گے۔ ایپلی کیشن سے بنائے گئے سٹیکر کو آپ ڈیسک ٹاپ پر بھی لگا سکتے ہیں اور انہیں شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 نومبر 2018

Share On Whatsapp