Samsung's foldable phone to come in March for $1,770

سام سنگ فولڈ ایبل فون کی فراہمی مارچ میں شروع ہوگی۔ قیمت 1770 ڈالر ہوگی

سام سنگ نے کچھ دن پہلے Infinity Flex Display  اور نئے یوزر انٹرفیس کے  ساتھ  فولڈ ایبل فون کا اعلان کیا تھا  ۔اس فون کی فراہمی کا آغاز مارچ 2019 سے ہوگا۔ اس سےپہلے اس فون  کا دوسر ا ڈیمو فروری میں موبائل ورلڈ کانگرس میں بھی پیش کیا جائےگا۔
توقع ہے کہ اس فون کی قیمت 20 لاکھ کورین وون یا 1770 ڈالر ہوگی۔ سام سنگ   الیکٹرونکس کے صدر ڈی جے کو کو یقین ہے کہ وہ 2019 میں اس فون کے دس لاکھ یونٹ فر وخت کر سکیں گے۔
یہ فولڈ ایبل فون کے ایکسٹرنل ڈسپلے کا سائز 4.58 انچ اور  کھولنے پر ڈسپلے سائز 7.3 انچ ہوگا۔ یہ فولڈ ایبل فون کمپنی کا پہلا 5G فون نہیں  ہوگا۔ اس کی بجائے کمپنی مارچ میں گلیکسی ایس 10 کا نیا ورژن متعارف کرائے گی، جو 5G کو سپورٹ کرے گا۔ ایس 10 کے ابتدائی ماڈلز صرف 4G سپورٹ کے حامل ہونگے۔

تاریخ اشاعت : پیر 12 نومبر 2018

Share On Whatsapp