کوانٹم ایکسلرومیٹر سے جی پی ایس کے بغیر بھی رستہ معلوم کیا جا سکتا ہے
سفر کے جدیدذرائع میں جی پی ایس اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ بہت زیادہ قابل بھروسہ نہیں۔ کوریج نہ ہونے کے علاوہ اگر سیٹلائٹ خراب ہو جائے یا سگنل جام ہو جائیں تو جی پی ایس سسٹم ایک دم بے کار ہو جاتا ہے۔
اب سائنسدانوں نے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے ایک قابل عمل ڈیوائس ”کوانٹم ایکسلرومیٹر “کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کوانٹم ایکسلرومیٹر جی پی ایس یا دوسری کسی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے بغیر نیوی گیشن کو ممکن بنائے گا۔یہ ڈیوائس لیزر کو استعمال کرتے ہوئے ایٹموں کو انتہائی ٹھنڈا کرتی ہےاس کے بعد ان ایٹموں کے اسراع پر رد عمل کی کوانٹم ویوز خصوصیات کی پیمائش کی جاتی ہے۔
کوانٹم ایکسلرومیٹر کے نتائج روایتی ایکسلرومیٹر کے مقابلے میں زیادہ قابل بھروسہ ہیں۔
اگر آپ اوپر موجود اس ڈیوائس کی تصویر دیکھیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی موبائل ڈیوائسز میں استعمال نہیں کی جا سکتی ہاں اسے بحری جہازوں، ریلوں اور دوسری بڑی گاڑیوں میں، جہاں جگہ اور پاور کی کمی نہ ہو، نصب کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جی پی ایس کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی بحال رکھا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 12 نومبر 2018