Microsoft releases 4g version of Surface Go tablet at the end of November

مائیکروسافٹ نومبر کے آخر تک سرفس گو ٹیبلٹ کا4G ورژن جاری کرے گا

مائیکروسافٹ نے سرفس گو ٹیبلٹ کے 4G ورژن کا اعلان کیا ہے۔10 انچ کے اس ٹیبلٹ کو مائیکروسافٹ نے جولائی میں لانچ کیا تھا۔ یہ ٹیبلٹ 22 نومبر سے 23 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 4G ورژن کے لیے   امریکی صارفین ابھی سے آرڈر دے سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر سے 23 ممالک میں 4G سرفس گو پیش کیا جائے گا۔ تاہم مائیکروسافٹ نے اُن ممالک کے نام نہیں بتائے جہاں  ٹیبلٹ کو جاری کیا جائے گا۔
4G سرفس گو میں کوالکوم ایکس 16 موڈیم  ہے۔ یہ موڈیم پہلے بھی سرفس پرو میں  ہے۔
مائیکروسافٹ کے امریکی سٹورپر   ایل ٹی ای ورژن  کے پری آرڈر شروع ہوچکے ہیں۔ اس کی قیمت 679 ڈالر ہے جو 4G ورژن سے 130 ڈالر زیادہ ہے۔
سرفس گو کی ٹچ سکرین کی ریزولوشن 3:2 اور ریزولوشن 1800x1200 پکسل ہے۔ اس ٹیبلٹ کی پیمائش 245x175x8.3  ملی میٹر اور وزن آدھا کلوگرام سے کچھ زیادہ ہے۔ اس  ٹیبلٹ میں Intel Pentium 4415Y ڈوئل کور پروسیسر، جس کی کلاک سپیڈ 1.6 گیگا ہرٹز ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 12 نومبر 2018

Share On Whatsapp