Alibaba's shopping event sales hit $1 billion in 85 seconds

علی بابا کی شاپنگ کی تقریب میں صرف 85 سیکنڈ میں 1 ارب ڈالر کی فروخت

چینی  کمپنی علی بابا نے  آن لائن شاپنگ کےحوالے سے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ کمپنی کے سالانہ گلوبل شاپنگ فیسٹیول  المعروف سنگلز ڈےا یا کنواروں کے دن کے موقع پر پچھلے سال کا  ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اس سال کمپنی نے 24 گھنٹؤں میں دنیا کے 230 ممالک میں 30.8 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کیں جو 2017 کے 25.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ صارفین نے فروخت کا آغاز  کافی پرجوش انداز میں کیا۔ صارفین نے علی بابا  پر صرف 85 سیکنڈ میں 1 ارب ڈالر اور 1 گھنٹے میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کی  خریداری کی۔
اس سال ایپل، ڈائیسن ، گیپ اور نائیکی کی مصنوعات نسبتاً زیادہ  فروخت ہوئیں۔
اس سال علی بابا کو تھوڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ امریکی ٹیکسوں کی وجہ سے مصنوعات کی لاگت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ چینی یوان بھی پچھلے سال کی طرح مستحکم نہیں تھا۔ اس صورتحال میں بھی علی بابا نے پچھلے سال کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 12 نومبر 2018

Share On Whatsapp