World's First AI News Presenters Unveiled In China.

دنیا کا پہلا اے آئی نیوز پریزینٹر چین میں متعارف کرا دیا گیا

اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے اینکرز آئندہ ٹی وی پر  خبریں پڑھتے نیوز اینکروں کی چھٹی کر سکتے ہیں۔  چین کی سرکاری شینہوا نیوز ایجنسی نے حال ہی میں ورچوئل نیوز ریڈر کو متعارف کرایا ہے۔ یہ نیوز ریڈر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ  انسانی تصویر اور آواز کا مجموعہ ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق شینہوا نے دو اے آئی نیوز ریڈرز متعارف کرائے ہیں۔ ان میں سےایک انگریزی میں خبریں پڑھے گا جبکہ دوسرا چینی زبان میں خبریں پڑھنے کےلیے ہے۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نیوز ریڈر کی آواز بہت حد تک روبوٹ کی سی آواز لگتی ہے۔
شینہوا کا کہنا ہے کہ اے آئی نیوز ریڈرز ز شینہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ یہ دوسرے اینکرز کے ساتھ مل کر ناظرین کے لیے انگریزی  اور چینی زبان میں خبریں پیش کریں گے۔
اس نیوز ریڈر کو شینہوا اور چینی سرچ انجن Sogou نے ڈویلپ کیا ہے۔ اسے اینکروں کی اواز اور چہرے کی حرکت اور حقیقی زندگی کے نیوز اینکروں کی حرکات سکھائی گئی ہیں، جس سے یہ محض ربورٹ نہیں جیتا جاگتا نیوز ریڈر لگتا ہے۔
[short][show_embed_tweet 2986][/short]

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 نومبر 2018

Share On Whatsapp