Manual Android backup to Google Drive option rolling out now

گوگل ڈرائیو صارفین اب خود بھی جب چاہیں ڈیٹا بیک اپ کر سکیں گے

گوگل ڈرائیو میں آپ کے فون کا بہت سا ڈیٹا جیسے ایپ ڈیٹا، کانٹیکٹس اور کال ہسٹری  وغیرہ محفوظ ہوتی ہیں۔ تاہم صارفین خود سے ڈیٹا کا بیک اپ نہیں لے سکتے۔ جب فون چارج پر ہوتا ہے یا وائی فائی سے کنکٹ ہوتا ہے تب ہی خود کار بیک اپ شروع ہوتا ہے۔ اگر موبائل وائی فائی سے کنکٹ نہ ہو تو ہوسکتا ہے کہ ڈیٹا کبھی بیک اپ ہی  نہ ہو۔اب تک گوگل ڈرائیو میں مینوئل بیک اپ کا آپشن نہیں تھا۔
حال ہی میں ایک  صارف نے  ٹوئٹ کیا ہے کہ اس کے گوگل ڈرائیو کی بیک اپ سیٹنگ میں  نیا آپشن شامل ہوا ہے۔
جس سے وہ مینوئل بیک اپ کر سکتا ہے۔ یہ فیچر اب تک دستیاب نہیں تھا۔ اگست میں اسے متعارف کرانے کا وعدہ تو کیا گیا تھا لیکن لگتا ہے ابھی اسے تجربات ہی شروع ہوئے ہیں۔
صارف کے مطابق اس کے پکسل 2 کی گوگل ڈرائیو سیٹنگ میں یہ نیا بٹن شامل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پرانی ڈیوائسز، جن میں اینڈروئیڈ مارش میلو پر چلنے والے ڈروئیڈ ٹربو فون بھی شامل ہے، میں اس فیچر کو دیکھا گیا ہے۔
لگتا ہے کہ اس فیچر کو ابھی گوگل پلے سروس کے ذریعے دوسرے صارفین کے لیے بھی جاری کیا جا رہا ہے۔
اس فیچر سے صارفین اپنے فون کو فروخت کرنے  یا کسی دوسرے شخص کو دینے کےلیے فیکٹری ری سیٹ کرنے سے پہلے خود ہی بیک اپ کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 نومبر 2018

Share On Whatsapp