Samsung's W2019 flagship flip phone announced with two AMOLED screens

دو ایمولیڈ سکرینز کے ساتھ سام سنگ کا W2019 فلیگ شپ فلپ فون متعارف کرا دیا

سام سنگ نے صرف چین کے لیے فلیگ شپ فلپ فون کا اعلان کیا ہے۔ اس فون میں ایک نہیں دو ایمولیڈ سکرینز ہیں۔ ان دو سکرینوں کی وجہ سے آپ فون کو کھولے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سکرین کو نمبر پیڈ اور نیوی گیشن کیز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
دیکھنے میں یہ فون بے شک  ماضی کے سمارٹ فونز کی  طرح لگے لیکن اس میں جدید اور پاور فل ہارڈوئیر استعمال کیا گیا ہے۔اس میں  سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی  قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔
دونوں ڈسپلے سپر ایمولیڈ ہیں، جن کی ایسپکٹ ریشو 16:9 ، سکرین سائز 4.2 انچ اور ریزولوشن  1080 x 1920 پکسل ہے۔
فون کی بیک پر گلیکسی ایس 9 پلس  کی طرح کے فلیگ شپ کیمرے ہیں۔ ان میں سے ایک کیمرہ ڈوئل f/1.5-2.4  اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل اور دوسری ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔ فرنٹ کیمرہ زیادہ متاثر کن نہیں۔ یہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل  ہے۔
فون میں 3070 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یو ایس بی-سی کنکٹر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
فون میں سام سنگ کے اپنے یوزرانٹرفیس کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون میں ورچول اسسٹنٹ بکسبی اور اس کےلیے خصوصی بٹن بھی ہے۔
سیکورٹی کے لیے فون کی سائیڈ پر فنگر پرنٹ سکینر ہے۔ یہ فون مکمل طور پر پریمیم میٹریل جیسے اینوڈائزڈ، ڈائمنڈ کٹ ایلومینیم اور گلاس سے بنا ہے۔ فون کے فولڈ ہونے پر اس کی موٹائی 17.3 ملی میٹر ہے۔ آج کل کے کئی لیپ ٹاپس بھی اس فون سے پتلے ہیں۔
سام سنگ ڈبلیو 2018 کو سلور اور گولڈ رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کی قیمت اس کی دستیابی کے موقع پر بتائی جائے گی۔ کمپنی نے ابھی اس کی دستیابی کے بارے میں نہیں بتایا۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 9 نومبر 2018

Share On Whatsapp