Disney + is the new streaming service from Disney

نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کے لیے ڈزنی کی نئی سٹریمنگ سرورس ڈزنی پلس (Disney +) کا اعلان کر دیا گیا

ڈزنی نے نیٹ فلکس اور دوسری سٹریمنگ سروسز کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کر دئیے ہیں۔ ڈزنی اب اپنی سٹریمنگ سروس پر کام کر رہا ہے۔ڈزنی نے اس سٹریمنگ سروس کو ڈزنی پلس (Disney +) کا نام دیا ہے۔ یہ سروس  2019 میں لانچ کی جائے گی۔ اس سروس میں ڈزنی کی موجودہ فلموں اور سیریز کے  ساتھ بہت سی نئی  فلمیں اور سیریز بھی لانچ کرے گا۔
بے شمار فلموں ور سیریز کے ساتھ ڈزنی کے پاس  Star Wars، Marvel National Geographic اور Pixar کے ملکیتی حقوق بھی   ہیں۔
ایسے میں ڈزنی کا اپنی سٹریمنگ سروس لانچ کرنے کافیصلہ بظاہر کچھ غلط بھی نہیں لگتا۔
پچھلی سہ ماہی  اور مالی سال کے اختتام پر ڈزنی نےBlack Panther، Star Wars: The Last Jedi،  Avengers: Infinity War اور Incredibles 2 کی کامیابی سے کافی منافع کمایا ہے۔ ڈزنی چینل اور سپورٹس چینل ای ایس پی این بھی ڈزنی کے  کامیاب چینلز ہیں۔
اپنے مالیاتی اعداد و شمار کے اعلان کے وقت  ڈزنی نے لوکی (Loki) کے نام سے ایک نئی سیریز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ڈزنی پلس کو لانچ کے بعد سب سے پہلے امریکا میں  ہی پیش کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 نومبر 2018

Share On Whatsapp