Chinese school teachers caught mining Ethereum at work

دو چینی استاد سکول میں ایتھریم کی مائننگ کرتے ہوئے پکڑےگئے

چین کے سکول میں دو استاد    کرپٹو کرنسی ایتھریم  کی مائننگ رِگ (rig) چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔ یہ اپنے گھر کی بجلی بچانے کےلیے سکول کی بجلی استعمال کر رہے تھے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہونان کے پومان مڈل سکول کے ملازمین کو کئی مہینوں سے دن رات کمپیوٹر کے شور کی آوازیں آ رہی تھیں۔ یہ آوازیں سکول کی چھٹیوں کے دوران بھی آتی رہی۔ سکول کا آئی ٹی نیٹ ورک بھی نمایاں حد تک سست ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے سکول کے روزمرہ کے کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
جب سکول کا سٹاف سست نیٹ ورک اور شور کو مزید برداشت نہ کر سکا تو اس کی تحقیق کا فیصلہ کیا گیا۔ شور کی وجہ کی تلاش میں جب انتظامیہ نے سکول کے ایک خالی کمرے کو کھولا تو اندر 7ہائی اینڈ مائننگ رگ چل رہی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق سکول کے پرنسپل نے ایتھریم مائننگ رِگ کو  پہلے پہل اپنے گھر پر چلایا تھا لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ  اس طرح  انہیں اچھا خاصا بجلی کا بل ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی وجہ سے انہوں نے یہ رِگ سکول میں منتقل کر دیں۔
سکول کے پرنسپل لی ہوا کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ وائس پرنسپل وانگ زہیپنگ کو صرف خبردار کیا گیا ہے۔
اس سال کے شروع میں، چین میں ہی ایک شخص کو بٹ کوائن مائن کرنے کےلیے ٹرین سٹیشن کی بجلی چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp