Samsung announces Infinity Flex Display, One UI and talks about Bixby's future

سام سنگ نے Infinity Flex Display اور One UI کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے اپنی سالانہ ڈیویلپر کانفرنس، ایس ڈی سی 2018، میں Infinity Flex Display اور One UI کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمپنی کے فولڈ ایبل  فونز کا زیادہ موثر بنائیں گے اور نان فولڈ ایبل سمارٹ فونز  میں بھی استعمال ہونگے۔اس وجہ سے Samsung Experience کا نام ختم کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں سام سنگ نے ورچوئل اسسٹنٹ Bixby کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کےبارے میں بتایا کہ کس طرح سے سام سنگ اور نان سام سنگ پراڈکٹس میں استعمال کیا جائے گا۔

سام سنگ نے تقریب میں مکمل فولڈ ایبل سمارٹ فون کا اعلان تو نہیں کیا  لیکن لچکدار او ایل ای ڈی پینل کے بارے بتایا ، جو  اگلے فولڈ ایبل گلیکسی فونز میں استعمال کیا جائے گا۔اس ڈسپلے کو عمودی طور پر فولڈ کیا جا سکے گا۔ فون اوپن ہونے پر سکرین کا سائز 7.3 انچ ہوگا۔
سام سنگ نے گوگل اور اینڈروئیڈ ڈویلپر کے ساتھ مل کر One UI بنایا ہے۔اس یوزر انٹرفیس میں کام کی تمام چیزیں سکرین کےنچلے حصے میں رہیں گی، جس سے  صارفین فون کے فولڈ ہوتے ہوئے بھی  ایک ہاتھ سے ہی تمام کام کر سکیں گے۔
اس دوران فون کا انٹرفیس آدھے حصے کے مطابق ہی ایڈجسٹ ہو جائےگا۔ جب فون فولڈ نہیں ہوگا تو یہ انٹرفیس پوری سکرین کے مطابق ایڈجسٹ ہو جائے گا ، جس سے صارفین فون کو ٹیبلٹ کی طرح استعمال کرتے ہوئے ملٹی ٹاسکنگ کر سکیں گے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ One UI ایک وقت میں تین ایپلی کیشن کو  اوپن رکھ سکتا ہے۔سام سنگ نے فولڈ ایبل گلیکسی سمارٹ فونز کے آنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
تقریب میں سام سنگ نے بکسبی پلیٹ فارم کو تھرڈ پارٹی ڈیویلپرز کے لیے بھی جاری کر دیا ہے۔
بکسبی ڈیویلپر سٹوڈیو سے ڈیویلپرز بکسبی کو اپنی مصنوعات سے مربوط کر سکیں گے جبکہ  بکسبی کیپسول  ، بکسبی کے لیے وہ منتخب خدمات  یا فیچرز ہیں، جنہیں  صارفین بکسبی مارکیٹ پلیس سے حاصل کر سکتے ہیں۔اس پورے پلیٹ  فارم سے ڈیویلپرز  اپنے کیپسولز کو نہ صرف سمارٹ فونز بلکہ  ٹی وی، سپیکر اور دوسری ہوم اپلائنسز میں استعمال کر سکتے ہیں۔
سام سنگ بکسبی  کو برطانوی انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور ہسپانوی زبانوں میں بھی متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp