فیس بک جلد ہی آپ کو بھیجے ہوئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کےلیے دس منٹ کی مہلت دے گا
فیس بک کی اعلیٰ انتظامیہ کافی عرصے سے مسیج کو بھیجنے کا بعد ڈیلیٹ کرنے کا فیچر استعمال کر رہی ہے ۔ اس فیچر کو اب تمام صارفین کےلیے جاری کیا جائے گا تاہم تمام صارفین میسج کے پڑھے جانے سے پہلے صرف دس منٹ تک ہی اسے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔اس کے مقابلے میں وٹس ایپ صارفین ایک گھنٹے بعد بھی بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئی او ایس ورژن 191.0 کے لیے ریلیز نوٹس میں بھی اس فیچر کے جلد جاری ہونے کا بتایا گیا ہے۔
اس سال اپریل میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ مارک زکر برگ اور فیس بک کی انتظامیہ کے لوگوں کو بھیجے گئے میسج ان کے ان باکس سے ڈیلیٹ ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد صارفین نے اس فیچر کے عام صارفین کے لیے جاری نہ کیے جانے پر کافی تنقید کی تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 نومبر 2018