Google Maps allows some users to report car crashes and police speed traps

گوگل میپس پر کچھ صارفین کار ایکسیڈنٹس اور پولیس سپیڈ ٹریپ کی رپورٹ کر سکتے ہیں

گوگل میپس  دنیا کی مقبول ترین نیوی گیشن ایپلی کیشن  ہے  لیکن حد رفتار سے زیادہ چلانے پر چالان سے بچنے کے لیے ویز(Waze) ایپلی کیشن بہتر ہے۔ ویز ایپلی کیشن سے صارفین ڈرائیو کرتے ہوئے ٹریفک اور دوسری ضروری چیزوں کی  معلومات دوسرے صارفین  سے شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ کو شاید علم نہ ہو  کہ گوگل نے 2013 میں ویز کو خرید لیا تھا، جس کے بعد ویز کی ٹیم الگ سے ہی کام کر رہی ہے۔ اب گوگل نے ویز کے چند اہم فیچرز کو گوگل میپس میں شامل کرنے کا  فیصلہ  کیا ہے۔

گوگل نے خود تو اعلان نہیں کیا لیکن رپورٹس کے مطابق کچھ ریڈٹ صارفین  گوگل میپس کے  ایک نئے فیچر کے سکرین شاٹ شیئر کر رہے ہیں۔  یہ فیچر سڑک پر حادثے  یا سپیڈ ٹریپ کی رپورٹ کرنے کے بارے میں ہیں۔
صارفین کے تبصروں کے مطابق اگر یہ فیچر آپ کے پاس دستیاب ہے تو  گوگل میپس سے آپ  اپنی موجودہ لوکیشن پر دیکھنے والی چیزوں کو رپورٹ کر سکتےہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ابھی آپ دوران سفر ہی  اس فیچر  سے دوسروں کو حادثے یا سپیڈ ٹریپ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ فیچر پولیس پیٹرولنگ کو دیکھ کر ساتھی ڈرائیوروں کو خبردار کرنےکے بارے میں نہیں ہے۔چونکہ یہ فیچر تجربات مراحل میں ہے  اس لیے ہو سکتا ہے کہ آپ کو  سپیڈٹریپ وغیرہ  کے بارے میں معلوم نہ ہو سکے۔ اس لیے بہتر ہے کہ  ڈرائیونگ ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے  کریں اور اپنی رفتار کو حد رفتار سے بڑھنے نہ دیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 نومبر 2018

Share On Whatsapp