How to stop Apple from throttling your ageing iPhone

ایپل کو پرانے آئی فونز کی کارکردگی کم کرنے سے کیسے روکا جائے؟

اگر آپ آئی فون کا پرانا ماڈل استعمال کر رہے ہیں اور یہ  آپ کو کافی سست بھی محسوس ہو رہا ہے تو اس کے پیچھے یقیناً ایپل کا ہاتھ ہے۔پرانی  بیٹری کے مسائل سے فون کے ری بوٹ ہونے کے مسئلہ کا حل ایپل نے یہ نکالا  ہے کہ موبائل فونز کی کارکردگی کو محدود  کر دیا جائے۔ یعنی نہ  فون پوری کارکردگی دکھا کر بیٹری  پر بوجھ ڈالیں گےا ور نہ ہی ری بوٹ ہونگے۔ ایسا کر کے  ایپل پرانی بیٹریاں تبدیل کرنے  کے اخراجات  بھی بچا رہا ہے۔

بعض دفعہ تو صارفین  نئی بیٹری بھی استعمال کر رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے فون کی کارکردگی بھی محدود کر دی جاتی ہے۔اسے روکنے کا طریقہ  کافی آسان ہے۔یاد رہے کہ یہ طریقہ صرف اسی صورت میں کارگر  ہے جب آپ کا  آئی فون پرانی بیٹری کی وجہ سے بند ہو رہا ہے۔
سب سے پہلے تو Settings  مینو میں جائیں۔
یہاں آپ کو Battery آپشن تلاش کرنا ہے۔ اس لیے سکرول کرنا شروع کر دیں اور بیٹری آپشن پر کلک کردیں۔
اس کے بعد Battery Health منتخب کریں۔
اس آپشن کے ساتھ بریکٹ میں Beta لکھا ہوا بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے بعد Disable کردیں۔
لیں آپ کا کام ہوگیا۔
اگر آپ کو یہاں یہ آپشن نظر نہ آئے تو سمجھ جائیں کہ ایپل نے آپ کے آئی فون پر خصوصی کرم کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کا گلا نہیں گھونٹا بلکہ یہ پوری کارکردگی کے ساتھ چل رہا ہے۔ Disable کا فیچر اسی وقت نظر آئے گا جب آپ کے فون کے ساتھ بیٹری سے متعلقہ شٹ ڈاؤن کےمسائل ہونگے۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 نومبر 2018

Share On Whatsapp