LG will test self-driving shopping carts in South Korean supermarkets

ایل جی جنوبی کوریا کی سپرمارکیٹوں میں سیلف ڈرائیونگ شاپنگ کارٹ کا تجربہ کرے گا

ایل جی اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی سپرمارکیٹ چین ”ای-مارٹ“ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایل جی خودکار شاپنگ کارٹ بنا کر ای-مارٹ کو دے گا۔ یہ ربورٹس بشمول کئی خودکار ڈیوائسز   CLOi برانڈ کے تحت جاری کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ربورٹ رکاؤٹوں کو شناخت کر سکیں گے اور گاہکوں کو اشیاء کی پیش کش کر سکیں گے۔ سپرمارکیٹ میں  گاہک ان شاپنگ کارٹ سے خود چیز نہیں اٹھا سکیں گے بلکہ وہ ایک خصوصی موبائل ایپ کی مدد سے اشیاء کی فہرست  مرتب کر کے بھیجیں گے۔ یہ فہرست ڈسپلے پر دیکھی جا سکے گی اس کے بعد یہ کارٹ خود   فہرست میں لکھی اشیاء کو سکین کرے گا ۔
ایل جی کا کہنا ہے کہ CLOi برانڈ کے تحت پہلے ہی 8 روبوٹس صفائی وغیرہ کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ایل جی مختلف بیکریوں اور ائیرپورٹس کےلیے بھی روبوٹس بنانا چاہتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 نومبر 2018

Share On Whatsapp