Elon Musk: mission to Mars in 2024 can also be unmanned flight

ہوسکتا ہے کہ 2024ء میں مریخ پر جانے والا مشن بغیر انسانوں کے جائے۔ ایلن مسک

ایلن مسک نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ  ہو سکتا ہے 2024ء میں مریخ پر جانے والا سپیس ایکس  کا مشن بغیر انسانوں کے جائے۔ سپیس ایکس کے سربراہ نے بتایا کہ ابھی تک اس پرواز میں  انسانوں کے جانے یا نہ جانے کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
”ری کوڈ“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں جب ایڈیٹر نے ان نے پوچھا کہ کیا وہ خود مریخ پر جانے کا سوچ رہے ہیں  تو انہوں   اس بات کا جواب دینے سے گریز کیا  ۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ   ابھی تک  تو وہ اس پرواز میں انسانوں کےہونے یا نہ ہونے کا تعین نہیں کر سکے۔
  انہوں نے بتایا کہ مریخ پر مشن ہر صورت میں  2024ء میں ہی جائے گا۔ ایلن مسک نے امید ظاہر کی کہ اس مشن میں خلاباز ان کے ساتھ شامل ہونگے اور اگر ایسا نہ ہوا تو بغیر انسانوں کے ہی خلائی جہاز کو مریخ پر بھیج دیا جائے گا۔ایلن مسک نے زور دیا کہ 2022ء کی طرح 2024ء بھی مریخ پر پہنچنے کےلیے ساز گار ہوگا۔
اس سے پہلے ایلن مسک نے اعلان کیا تھاکہ وہ 2022ء میں مریخ پر بغیر انسانوں کے مشن کو بھیجیں گے اور دو سال بعد انسانوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 نومبر 2018

Share On Whatsapp