OnePlus breaks record for most people unboxing simultaneously

ایک ہی وقت میں زیادہ لوگوں کے فون انباکسنگ کا عالمی ریکارڈ ون پلس کے نام ہوگیا

ایک ہی وقت میں زیادہ لوگوں کے فون انباکسنگ (unboxing) کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اب ون پلس کے پاس ہے۔
کمپنی نے 1 نومبر کو  بھارت میں ہونے والی ایک تقریب   کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ون پلس 6 ٹی کے  مالکان    اور دیگر بہت سےلوگوں نے شرکت کی۔
یہ تقریب 1 نومبر کو رات ساڑھے آٹھ بجے ممبئی میں ہوئی۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  اس  تقریب میں  ایک ہی وقت میں 559 افراد نے اپنے ون پلس 6 ٹی کی انباکسنگ کی ۔
اس سے پہلے 31 اکتوبر کو بھارت میں ون پلس 6 ٹی کی لانچنگ تقریب کے موقع پر بھی کمپنی نے سمارٹ فونز کے ہزاروں شائقین کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کیا تھا۔ یہاں عام افراد نے بھی اس ڈیوائس کو استعمال کر کے دیکھا اور براہ راست کمپنی کےنمائندوں سے بات چیت کی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 4 نومبر 2018

Share On Whatsapp