Lenovo Z5 Pro slider announced, claims highest screen-to-body ratio yet

لینوو نے سب سے زیادہ باڈی ٹو ریشو والے زیڈ 5 پرو سلائیڈر کا اعلان کر دیا

می مکس 3 اور آنر میجک 2 کے بعد ایک اور مینوئل میکنیزم سلائیڈر سمارٹ فون لینوو زیڈ 5 پرو بھی لانچ ہو گیا ہے۔لینوو کا دعویٰ ہے کہ اس نے سکرین ٹو باڈی ریشو اور قیمت میں دوسرے دونوں سمارٹ  فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لیکن اس فون میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے جبکہ  دوسرے دونوں سمارٹ فونز میں بہتر سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہے۔
لینوو زیڈ 5 پرو کا ڈسپلے 6.39 انچ فل ایچ ڈی پلس (1080 x 2340 ریزلوشن) ہے۔ لینوو کا کہنا ہے کہ اس ڈسپلے نے فرنٹ کا 95 فیصد حصہ کور کیا ہوا ہے۔

لینوو زیڈ 5 پرو میں بہت زیادہ سٹوریج آپشنز نہیں ہیں۔  یہ فون صرف 6 جی بی ریم کے ساتھ 64  جی بی یا 128 جی بی سٹوریج آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی نے چونکہ میموری ایس ڈی کارڈ کے بارے میں نہیں بتایا، اس لیے ہو سکتا ہے اس میں سٹوریج ناقابل توسیع ہو۔
فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 16MP  (Sony IMX576) اور اس کے ساتھ سیکنڈری کیمرہ 24MP (Sony IMX519) ہے۔ فون کے سلائیڈر میں انفراریڈ سنسر کے ساتھ سیلفیز کے لیے  ڈوئل 16MP + 8MP کیمرے ہیں۔
[short][show_tech_gallery 403][/short]
    بائیو میٹرک سیکورٹی کے لیے اس میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر ہے۔  فون میں 3350 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ ZUI 10 انسٹال ہے۔ ZUI 10 میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کچھ بہتریاں جیسے سٹینڈ بائی موڈ میں پاور سیونگ، کیمرہ سے منظر کی شناخت اور گیمنگ موڈ میں بہتر پرفارمنس شامل ہیں۔
اس فون کے پری آرڈر شروع ہو گئے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا۔ زیڈ 5پرو کے64 جی بی سٹؤریج ورژن کی قیمت 1998 یوان یا 287 ڈالر اور 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2298 یوان یا 330 ڈالر ہے۔ یہ فون صرف سرامک بلیک رنگ میں دستیاب ہے۔
[short][show_tech_video 353][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 نومبر 2018

Share On Whatsapp