WhatsApp testing new feature that enables Android users to reply privately

وٹس ایپ اینڈروئیڈ صارفین کےلیے پرائیویٹ رپلائی فیچر کے تجربات کر رہا ہے

اگر آپ اینڈروئیڈ صارف ہیں اور وٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اس میں ایک نیا فیچر نظر آیا ہوگا۔ اس فیچر سے  صارفین گروپس میں کسی کو بھی پرائیویٹ رپلائی کر سکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گروپ چیٹ میں کسی بھی میسج کو سلیکٹ کر کے ٹاپ پر تین ڈاٹ والے مینو پر کلک کرکے Reply privately پرٹیپ کرنا پڑے گا۔
فی الحال یہ فیچر وٹس ایپ بیٹا فار اینڈروئیڈ کے لیےجاری کیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے مستحکم ورژن اور آئی او ایس کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 1 نومبر 2018

Share On Whatsapp