Facebook fined £500K for Cambridge Analytica saga

کیمبرج اینالیٹکا پر فیس بک کو صرف 5 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ

فیس بک پر15 سے 20 براؤزنگ کر کے آپ چند اچھی تحریریں پڑھ سکتے  ہیں یا کچھ اچھی ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن آپ نے سوچا ہے کہ فیس بک اس دورانیےمیں مجموعی طور پر کتنا کما لیتا ہے؟
فیس بک کی صرف 17 منٹ کی کمائی 5 لاکھ پاؤنڈ یا6 لاکھ 40  ہزار ڈالر ہے۔ اس سے آپ یہ بھی اندازہ کر سکتے ہیں کہ چند منٹوں کے لیے فیس بک ڈاؤن  ہو تو کمپنی کو کتنا نقصان ہوتا ہے۔
برطانوی  انفارمیشن کمشنر آفس نے فیس بک پر کیمبرج اینالیٹیکا کے  سکینڈل پر صرف 5 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔
جولائی میں آئی سی او نے کہا تھا کہ ان کا فیس بک پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کرنے کا ارادہ ہے۔ فیس بک کی کمائی کو  مدنظر رکھتے ہوئے یہ رقم معمولی ہے لیکن اصل میں آئی سی او اتنا ہی جرمانہ کر سکتے تھے۔ یہ جرمانہ ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 1998 کے تحت کیا گیاہے، جسے مئی میں  یورپی یونین کے نئے قانون جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن(جی ڈی پی آر) کے ساتھ  نئے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2018 سے بدلا گیا ہے۔نئے قوانین کے تحت فیس بک پر زیادہ سے زیادہ  17 ملین پاؤنڈ یا دنیا بھر کی آمدن کا 4 فیصد جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی آئی سی  او نے جرمانے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ   فیس بک پلیٹ فارم کو ڈیویلپر بھی استعمال کرتے ہیں اور فیس  بک  اپنی ایپلی کیشن پر مناسب طور پر نظر نہیں رکھ سکا، جس سے یہ ذاتی معلومات کو محفوظ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہی ناکامیوں سے ایک ڈویلپر ڈاکٹر الیکاساندر کوگان  اور ان کی کمپنی جی ایس آر نے فیس  بک کے ساری دنیا کے87 ملین صارفین کا ڈیٹا چرا اور اس بات کا فیس بک کو معلوم بھی نہ ہوا۔
5 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ مالی طور پر فیس بک کے لیے نقصان کا باعث نہ بھی ہو لیکن اس سے کمپن کی شہرت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp