وٹس ایپ نے سٹیٹس ٹیب میں جلد ہی اشتہارات دکھانے کی تصدیق کر دی
ستمبر میں وٹس ایپ کے شریک بانی برائن آکٹن نے بتایا تھا کہ مارک زکر برگ نے وٹس ایپ کی خریداری مکمل ہونے سے پہلے ہی اس سے کمائی کا منصوبہ بنا لیا تھا۔ آج وٹس ایپ کے وائس پریزیڈنٹ کرس ڈینئل نے ایپلی کیشن میں اشتہارات آنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ اشتہارات وٹس ایپ کی سٹیٹس ٹیب میں دکھائیں جائیں گے۔ فیس بک کی تازہ ترین مالیاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت 450 ملین صارفین ہر روز اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک چونکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر زور دیتا ہے، اس لیے فیس بک ڈیوائسز کا ڈیٹا تو حاصل نہیں کرے گا لیکن اشتہارات دکھانے کے لیے فیس بک کا ایڈورٹائزنگ سسٹم ہی استعمال کیا جائے گا۔ فیس بک پروفائلز کے ساتھ درج فون نمبروں کی بنیاد پر اشتہارات دکھانے کے لیے صارفین کو ٹارگٹ کر سکتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صارفین حتمی طور پر کس تاریخ سے وٹس ایپ میں اشتہارات دیکھیں گے لیکن یہ واضح ہے کہ وٹس ایپ میں سب سے پہلے اشتہارات آئی او ایس صارفین کو جھیلنا پڑیں گے، جس کے بعد اینڈروئیڈ صارفین کی باری آئے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 اکتوبر 2018