Oppo R17 Neo launches in Japan

اوپو نے R17 Neo لانچ کردیا

اوپو نے اپنی Oppo R17 لائن میں ایک نئے ممبر کا اضافہ کیا ہے۔ Oppo R17 اور Oppo R17 Pro کے بعد کمپنی نے جاپان میں Oppo R17 Neo بھی لانچ کردیا ہے ۔
اوپو R17 Neo کی اسکرین کے اندر (in-display)ہی فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے۔ اس کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے اور اس میں Snapdragon 660 پروسیسر نصب ہے۔
Oppo R17 اور Oppo R17 Pro کے مقابلے میں Neo ورژن میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ Neo میں 3600mAh بیٹری اور 4GB ریم نصب ہے۔
ساتھ ہی dual کیمرا سیٹ اپ بھی ہے۔ ایک کیمرا 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
Oppo R17 Neo کی ممکنہ قیمت 25 ہزار کے لگ بھگ ہوگی اور اوپو کے دوسرے اسمارٹ فونز کی طرح اس میں بھی ColorOS 5.2 آپریٹنگ سسٹم ہے۔ یہ اینڈروئیڈ Oreo کا تبدیل شدہ ورژن ہے۔
اس اسمارٹ فون میں بلٹ ان اسٹوریج 128 گیگا بائٹس ہے جس میں 256 گیگا بائٹس تک کا اضافہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگا کر کیا جاسکتا ہے۔
اس اسمارٹ فون کے سائز کی بات کریں تو اس کا سائز 158.3×75.5×7.4mm ہے جبکہ وزن 156 گرام ہے۔
Oppo R17 Neo اپنی سیریز کے دوسرے اسمارٹ فونز جیسے R17 یا R17 Pro کے بجائے Oppo F9 سیریز کا رکن زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp