Apple unveils new MacBook Air with Retina Display thinner bezels updated internals

ایپل نے ریٹینا ڈسپلے، پتلی بیزل اور اپ ڈیٹڈ ہارڈ وئیر کے ساتھ نئی میک بک ائیر متعارف کرا دی

افواہیں سچ ثابت ہوئیں اور ایپل نے آخر کار اپنے سستے ترین اور سب سےزیادہ فروخت ہونے والے لیپ ٹاپ میک بک ائیر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
نئے میک بک ائیر کا ڈسپلے پچھلے ورژن سے 50 فیصد پتلی بیزل اور  13.3" 2560x1600 Retina Display ہے۔ ایپل نے اس کے ڈیزائن میں اچھی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس کی سکرین اب 48 فیصد زیادہ رنگ دکھاتی ہے۔ فیس ٹائم کیمرہ بدستور ڈیوائس کی ٹاپ پر ہے۔
لیپ ٹاپ میں ٹچ آئی ڈی ہے جسے میک بک ائیر میں T2چپ سے فعال کیا گہا ہے۔
اس لیپ ٹاپ میں 1.5 ٹی بی کی ایس ایس ڈی ڈرائیو اور 16 جی بی تک کی ریم ہے۔ اس ڈیوائس میں آٹھویں نسل کاڈوئل کور انٹل کور آئی 5 ہے۔ ایک بار چارج کرنے پر اس لیپ ٹاپ پر 12 گھنٹے تک ویب براؤزنگ یا 13 گھنٹوں تک ویڈیو پلے کی جا سکتی ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں چوتھی نسل کا بٹر فلائی ٹائپ کی بورڈ ہے جبکہ ٹریک پیڈ اب Force Touch ہے۔
اس کی سطح کا ایریا 20 زیادہ ہے۔اس لیپ ٹاپ کے سپیکر بھی پہلے سے 25 فیصد زیادہ بلند آواز ہیں۔ میک بک ائیر میں دو تھنڈر بولٹ 3 پورٹس ہیں، جن سے آپ 5K ڈسپلے یا eGPU کو بھی کنکٹ کر سکتے ہیں۔ نئی میک بک ائیر کو مکمل طور پر ری سائیکلڈ ایلومینیم سے بنایا گیا ہے۔ اس کا حجم پچھلے ورژن سے 17 فیصد کم، موٹائی 10 فیصد کم یعنی 15.6 ایم ایم  اور وزن 2.75 پاؤنڈ یعنی 1.24 کلو گرام ہے۔
گولڈ، سپیس گرے اور سلور رنگ میں دستیاب میک بک ائیر کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی فراہمی کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔ اس کی قیمت 1199 ڈالر س شروع ہونگی۔ ایپل کا کہنا ہے کہ ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ بنا یہ سستا ترین لیپ ٹاپ ہے۔ اگرچہ یہ سچ ہے لیکن پچھلے ماڈل کے مقابلے میں اس کی ابتدائی قیمت کافی زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp