Samsung launches its first 512 GB microSD card for nearly 300 euros

سام سنگ نے تقریباً 300 یورو میں 512 جی بی کا ایس ڈی کارڈ لانچ کر رہا ہے

سام سنگ نے کچھ عرصہ پہلے 512 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کارڈ کو لانچ کر رہا ہے۔ سام سنگ کی جرمن ویب سائٹ اور آن لائن سٹور اس کی قیمت 289.90 یورو ہے۔ اس کارڈ کی فروخت کا آغاز کچھ دنوں میں ہوگا لیکن صارفین اس بارے میں مطلع ہونے کےلیےسائن اپ کر سکتے ہیں۔
سام سنگ اس کارڈ کو بہت زیادہ قیمت پر متعارف کرا رہا ہے۔ اس کا اندازہ یہاں سے ہوتا ہے کہ کمپنی کا 256 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ 99.90 یورو کا ہے۔
یعنی آپ موجودہ کارڈ کی قیمت کے تین گنا میں دوگنا سٹوریج حاصل کریں گے۔ جرمن ویب سائٹ پر اسے ماہانہ اقساط میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
سام سنگ کے مطابق اس کارڈ پر ڈیٹا درج کرنےاورپڑھنے کی سپیڈ 100 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ یعنی اس کارڈ میں 4 جی بی کی 4K ویڈیو صرف 38 سیکنڈ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔ اس کارڈ میں 78 گھنٹے کی فل ایچ ڈی ویڈیو یا 150300 تصاویر محفوظ کی جا سکیں گی۔ کہا جارہا ہے کہ اس کارڈ کی سٹوریج کی گنجائش اصل گنجائش کا 93.1 فیصد ہوگی۔
سام سنگ اس ایس ڈی کارڈ کے ساتھ ایک ایس ڈی ایڈاپٹر اور 10 سال کی پراڈکٹ وارنٹی بھی دے رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 29 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp