کروم 70 میں پکچر ان پکچر کا نیا اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا
پکچر ان پکچر کا زبردست فیچر ابھی تک تو صرف اینڈروئیڈ پر ہی دستیاب تھا۔ اس فیچر سے آپ نیٹ فلیکس اور یوٹیوب میں ویڈیوز کو چھوٹی سکرین میں دیکھتے ہوئے ساتھ ہی دوسرے کام کر سکتے ہیں۔ اب یہی فیچر ڈیسک ٹاپ پر کروم میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تیکنیکی طور پر یہ فیچر کروم 69 بیٹا میں کئی مہینوں سے شامل تھا لیکن کروم 70 میں پکچر ان پکچر موڈ کو پبلک کر دیا دیا گیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کوئی بھی ویڈیو کھولیں، دو بار رائٹ کلک کریں اور پکچر ان پکچر کو منتخب کر لیں۔
ڈویلپر حضرات کو یہ فیچر یوٹیوب سپورٹ کے ساتھ فعال کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر ونڈوز، میک اور لینکس میں کروم 70 پر دستیاب ہے۔ یہ فیچر ابھی کروم او ایس کے لیےجاری نہیں کیا گیا، امید ہے کہ اس کے لیے بھی یہ جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 اکتوبر 2018