How to Disable Windows 10 Update

ونڈوز 10 میں ونڈوز اپ ڈیٹس کے فیچر کو بند کرنے کا آسان ترین طریقہ

ونڈوز 10 پرسنل کمپیوٹرز کیلئے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ونڈوز 10کوجون 2015میں دنیا کی سب سے بڑی سافٹ وئیرز تیار کرنے والی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا۔ 2015سے لے کر اب تک مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جس کی بدولت اس کی کارگردگی میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔ تاہم ونڈوز 10میں ونڈوز اپ ڈیٹس کا فیچر بیشتر صارفین سر درد ثابت ہوا ہے۔

کسی بھی کمپیوٹر کو محفوظ رکھنے کیلئے ونڈوز اپ ڈیٹس کا فیچر ہمیشہ enableہونا چاہیئے۔ تاہم چونکہ یہ فیچر بیک گراؤنڈ میں ہر وقت کام کر رہا ہوتا ہے اور انٹرنیٹ کی اسٹریم بھی کنزیوم کر رہا ہوتا ہے، اس لیے ایسے کمپیوٹرز جن کی ریم کم ہو اور پراسیسر کی رفتار کم ہو،ان کی کارگردگی پر واضح فرق پڑتا ہے اور وہ سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ونڈوز 10سے قبل مائیکروسافٹ نے جتنے بھی ونڈوز کے ورژن متعارف کروائے، ان میں ونڈوز اپ ڈیٹس کے فیچر کو بند کرنے یا اس میں تبدیلیاں کرنے کیلئے آپشن کنٹرول پینل میں ہی موجود ہوتا تھا، جہاں سے صارفین باآسانی اپنی مطلوبہ سیٹنگ کر لیتے تھے۔
تاہم ونڈوز 10کے کنٹرول پینل میں ونڈوز اپ ڈیٹس کو بند کرنے یا اسے دوبارہ چالو کرنے کی کوئی آپشن نہیں دی گئی۔آج ہم صارفین کو ونڈوز 10میں ونڈوز اپ ڈیٹ کے فیچر کو بند کرنے یا اسے دوبارہ چالو کرنے کا آسان ترین طریقہ بتائیں گے۔ سب سے پہلے آپ اپنے کمپیوٹر کو آن کیجیے، پھرWindows Logo+R کو ایک ساتھ پریس کیجیے۔ اب آپ کے سامنے رن کمانڈ کا ایک باکس کھل جائے گا۔ یہاں آپ services.mscلکھ کر enterکر دیجیے۔
[short][show_art_pic 315725][/short]
اب آپ کے سامنے ونڈوز سروسز کی ایک ونڈو کھل جائے گی ۔
یہاں دائیں جانب ونڈوز کی تمام سروسز کی تفصیلات آپ کو نظر آجائیں گی۔ یہاں پر Wپریس کریں گے تو آپ کے سامنے ان سروس کی فہرست آجائے گی جن کا نام Wسے شروع ہوتا ہے۔ اس فہرست میں تھوڑا نیچے جائیں تو آپ کو Windows Updateکے نام سے ایک آپشن نظر آئے گی۔
[short][show_art_pic 315727][/short]
اس آپشن کو ڈبل کلک کر کے کھول لیجیے۔ یہاں اب آپ کو اسٹارٹ اپ سٹیٹس کے نام سے ایک آپشن نظر آئے گی۔ اس آپشن کے آگےEnableیا Disabledلکھا ہوگا۔
اگر سروس enabledہے اور آپ ونڈوز اپ ڈیٹس کو بند کرنا چاہتے ہیں تو اسے disabledکر دیجیے۔اور اگر ونڈوز اپ ڈیٹس بند ہیں اور آپ اسے دوبارہ چالو کرنا چاہتے ہیں تو disbaledکو ختم کرکے enabledکر دیجیے۔اس کے بعد اس آپشن کے بالکل نیچے سروس اسٹیٹس کی آپشن ہوگی، یہاں اگر سروس Startہے تو اسے Stopکر دیجیے۔اس کے بعد نیچے پہلے Applyپر کلک کیجیے اور پھر OKپر
[short][show_art_pic 315729][/short]
لیجیے ونڈوز اپ ڈیٹس کا فیچر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر کو ایک مرتبہ restartضرور کر لیں۔یہ بھی واضح رہے کہ یہ سب تبدیلیاں کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ونڈوز میں آپ جس اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوئے ہیں، اس کے پاس Administrative Rightsضرور ہوں، بصورت دیگر آپ اوپر بیان کی گئی تبدیلیاں نہیں کر پائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 19 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp