Lenovo S5 Pro and K5 Pro official with two watches

ڈوئل کیمرہ، سٹیریو سپیکرز اور بڑی بیٹری کے ساتھ لینوو ایس 5 پرو اور کے 5 پرو متعارف کرادئیے گئے

لینوو نے دو نئے سمارٹ فونز ایس 5 پرو اور کے 5 پرو متعارف کرائے ہیں۔ یہ دونوں مڈرینج فون ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز میں کمپنی نے اپنی توجہ فوٹو گرافی، سپیکر اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ بڑی بیٹری پر ہی مرکوز رکھی ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کے ساتھ لینوو نے سمارٹ واچز بھی لانچ کی ہیں۔

لینوو ایس 5 پرو
لینوو ایس 5 پرو مناسب قیمت میں بہتر فون ہے۔ 6.2 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈسپلے کی ریزولوشن 1080p ہے۔

فون کے ڈسپلے میں نوچ بھی ہے۔ اس نوچ میں سونی کا 20 میگا پکسل اور انفراریڈ 3 ڈی فیس سکینر ہے۔ اس سکینر کا بنیادی کام تو سیکورٹی ہے لیکن یہ سیلفی کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔3 ڈی ماڈل خوبصورتی کے لیے جدید ایفیکٹس فراہم کرتا ہے۔ اس میں 1.0µm پکسل کا IMX 476 سنسر ہے جو کم روشنی میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
فون کی بیک پر دو کیمرے ہیں۔ مین کیمرہ 1.25µm پکسل اور روشن f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔
سیکنڈری ماڈیول 2x ٹیلی فوٹو لینز (f/2.6) کے ساتھ 20 میگا پکسل سنسر ہے۔ فون کا رئیر کیمرہ 30fps پر 4K ویڈیواورفرنٹ کیمرہ 1080pویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔  سیکورٹی کے حوالے سے اگر آپ کو فیس سکینگ پسند نہیں تو آپ فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
لینوو ایس 5 پرو میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں ہائبریڈ ڈؤئل سم سلاٹ بھی ہے، جس سے سٹوریج کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایس 5 پرو میں لینوو کے اپنے مصنوعی ذہانت کے برانڈ کے ساتھ لینوو کاہی ZUI سافٹ وئیر انسٹال ہے۔ فون میں سپلٹ سکرین اور ملٹی ٹاسکنگ کی سپورٹ ہے۔ اس فون میں آپ ایک ہی ایپلی کیشن کو چار اکاؤنٹس سے استعمال کرسکتے ہیں (چاہے ایپلی کیشن ایک اکاؤنٹ کو ہی سپورٹ کرتی ہو)۔
فون میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے 15W پر چارج کیا جا سکتا ہے جبکہ فون کے باکس میں چارجر 18W ہے۔ یوایس بی-سی پورٹ سے آپ اس فون سے پاور بنک کا کام لیتے ہوئے اپنی دوسری ڈیوائسز بھی چارج کر سکتے ہیں۔

لینوو ایس 5 کو لینوو کی چینی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔ اس کی فراہمی کا آغآز 23 اکتوبر سےہوگا۔ اس کے 6 / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1300 یوان یا 190 ڈالر یا 160 یورو ہے۔ فون کے 6 /128 جی بی ماڈل کی قیمت ابھی دستیاب نہیں۔

لینوو کے 5 پرو
یہ فون ایس 5 پرو کے مقابلے میں زیادہ سستا ہے۔ اس ڈسپلے 6 انچ 1080p+ ہے ۔ اس فون کی سکرین میں نوچ نہیں ہے۔ اس فون میں بھی سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

اس فون کی سکرین پر انفراریڈ کی بجائے ڈؤئل سیلفی کیمرے ہیں۔ ان میں مین کیمرہ 16 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا رئیرڈوئل کیمرہ بھی 16+5 میگا پکسل کا ہے۔ مین کیمرے میں f/2.0 اپرچر ہے۔ فون میں آڈیو کے لیے 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی- سی کی سپورٹ ہے۔
اس فون کی بیٹری 4050 ایم اے ایچ کی ہے اور 18W QuickCharge 3.0 کو سپورٹ کرتی ہے۔
لینوو کی ویب سائٹپر کے 5 پرو کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس کی فراہمی کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔ فون کے بنیادی ماڈل 4/64 جی بی کی قیمت 1000 یوان یا 145 ڈالر یا 125 یورو  اور 6 / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1100 یوان ہے۔ 6 / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1300 یوان یا 190 ڈالر یا 160 یورو ہے۔

سمارٹ واچز
فونز کے ساتھ لینوو نے دو سمارٹ واچز بھی متعارف کرائی ہیں۔  لینوو واچ ایس ایک ہائیبریڈ ٹآئم پیس ہے۔ اسے 240 یوان یا 35 ڈالر یا 30 یورو میں 30 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔
واٹر پروف لینوو واچ ایس سے آپ اپنی ورزش اور نیند کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
لینوو واچ سی کو بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں بڑا 1.3 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ واٹرپروف کے لیے یہ آئی پی ایس 7 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس میں بچوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لے جی پی ایس کا فیچر بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مشکل صورتحال کی اطلاع دینے کے لیے ایس او ایس بٹن بھی ہے۔ لینوو واچ سی 22 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس کی قیمت 400 یوان یا 58 ڈالر یا 50 یورو ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp