IBM just proved quantum computers can do things impossible for classical ones

کوانٹم کمپیوٹرجو کام کرسکتے ہیں وہ عام کمپیوٹروں کےلیےناممکن ہیں۔ آئی بی ایم نے ثابت کر دیا

آئی بی ایم، یونیورسٹی آف واٹرلو اور ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ کے محققین نے ثابت کیا ہے کہ جو کام کوانٹم کمپیوٹرز کر سکتے ہیں وہ عام کمپیوٹروں کے لیے ناممکن ہیں۔ اس ٹیم نے ثابت کیا کہ کوانٹم کمپیوٹر پر جو الگورتھم چلائے جا سکتے ہیں یا جو حساب کتاب کیے جا سکتے ہیں، وہ عام کمپیوٹروں کے لیے ممکن نہیں۔
اپنے تجربات کے دوران اس ٹیم نے ایک کوانٹم سرکٹ ڈیزائن کیا، جس نے ایک پیچیدہ الجبرے کے فارمولے کو اس طرح حل کیا کہ اس میں دو جگہوں پر ایک ساتھ کام ہوا۔ محققین کے مطابق یہ مخصوص فارمولا روایتی کمپیوٹر سرکٹ حل نہیں کر سکتا تھا۔
محققین کی تحقیق کے بارے میں لکھے گئے پورے مقالے کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp