Nokia X7 goes official with S710 chipset

6.18انچ پیور ڈسپلے اور Zeiss ڈوئل کیمرہ کے ساتھ نوکیا ایکس 7 لانچ کر دیا گیا

نوکیا ایکس 7 ،جسے چین میں 7.1 پلس کا نام دیا ہے، لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس کے پری آرڈر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ اس فون کی فراہمی کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ فون توقع کے مطابق زیادہ مہنگا نہیں ہے۔
نوکیا ایکس 7 میں 6.18 انچ کی نوچ سکرین ہے۔ سکرین کی ریزولوشن 1080p+ اور برائٹ نیس 500 nits ہے۔ فون میں  1,500:1 کنٹراسٹ، 96% NTSC کلر گمٹ کوریج اور DCI-P3 کی سپورٹ ہے۔  یہ نوکیا 7.1 کی طرح پیور ڈسپلے (PureDisplay) فون ہے۔

اس میں رئیل ٹائم مں ایس ڈی آر ٹو ایچ ڈی آر ویڈیو کنورژن کا فیچر بھی ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج آپشن ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے لیکن اسے بعد میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
فون کا مین کیمرہ 1.4µm پکسل، زیادہ روشن f/1.8اپرچر، او آئی ایس اور ای آئی ایس سپورٹ کے ساتھ 12MP Sony IMX363 سنسر ہے۔
اس فون میں Zeiss برانڈ کے لینز ہیں۔
سیکنڈری ماڈیول میں f/2.4 فکسڈ فوکس لینز کے ساتھ 13 میگا پکسل ہے۔ یہ چونکہ ڈیپتھ سنسر ہے، اس لیے اس میں 7.1 کے مقابلے میں زیادہ بہتری نہیں کی گئی۔
فون کی سکرین کی نوچ میں 0.9µm پکسل کے ساتھ 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی کیمرہ ایپ میں مصنوعی ذہانت کے کئی فیچرز ہیں۔ ان فیچرز میں اے آئی بوکے ایفیکٹس، 18 مناظر کے لیے اے آئی ریکگنیشن اور بہت سے دوسرے فیچرز شامل ہیں۔
ایچ ایم ڈی کا دعوی ہے کہ ایکس 7 کی سکرین ٹو باڈی ریشو 86.5 فیصد ہے۔
فون کی باڈی سیریز 6000 ایلومینیم سے بنی ہے۔  فون کی بیک گلاس سے بنی ہے لیکن اس میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ نہیں ہے۔
فون کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہے۔ فون کے ساتھ ملنے والے 18W فاسٹ چارجر سے فون کی بیٹری 30 منٹ میں ہی 50 فیصد ہو جاتی ہے۔ فون میں یو ایس بی سی پورٹ کے ساتھ 3.5 ایم ایم جیک بھی ہے۔
یہ ایک ڈوئل سم فون ہے۔ اس میں ہائیبریڈ سلاٹ ہے، جسے ضرورت پڑنے پر مزید سٹوریج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فون میں VoLTE کی سپورٹ بھی ہے۔
اس فون کے پری آرڈر JD.com پر شروع ہو چکے ہیں۔ یہ فون ڈارک بلیو، نائٹ ریڈ، میجک نائٹ سلور اور نائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp