vivo Z3 is official with Snapdragon 670 and Snapdragon 710

ویوو نے سنیپ ڈریگن 670 اور سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ ویوو زیڈ 3 متعارف کرا دیا

ویوو نے ستمبر کے شروع میں چین میں وی 11 سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد بھارت میں وی 11 پرو لانچ کیا۔ اس کے بعد کمپنی نے اس فون کا ایک سستا ورژن وی 11 آئی ہر جگہ متعارف کرایا۔ اس کے بعد چین میں ہیلیو پی 60 اور بیک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ زیڈ 3 آئی متعارف کرایا۔
اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو زیڈ 3 بھی لانچ کر دیا گیا ہے اس فون کے دو ورژن الگ الگ چپ سیٹس کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں۔ ایک میں سنیپ ڈریگن 670 اور دوسرے سنیپ ڈریگن 710 ہے۔


Z3 V1813BA میں سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ ہے، جس میں دو Kryo 360کور 2 گیگا ہرٹز کی اور 6 کور 1.7 گیگا ہرٹز کی ہیں۔ اس میں 4 جی بی کی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
Z3 V1813DA میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے۔ اس میں سی پی یو کنفگریشن تو وہی ہے لیکن اس کی کلاک سپیڈ زیادہ یعنی 2.2 گیگا ہرٹز ہے۔ اس میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج ہے۔

حیرت انگیز طور پر ویوو نے زیڈ 3 میں کیمروں کو ڈاؤن گریڈ کر دیا ہے۔ فون میں 25 میگا پکسل سیلفی کیمرے کی بجائے صرف 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل سنسر ہے۔ فون کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل + 2 میگا پکسل ہے۔
ویوو نے اگر تمام فونز میں کوئی چیز تبدیل نہیں کی تو وہ ان کی 6.3 انچ ایل سی ڈی ہے جس کی ریزولوشن 1080p ہے اور سکرین میں سیلفی کیمرہ کے لیے چھوٹی سی نوچ ہے۔ فون کے سپیکر ٹاپ پر بیزل / ایج میں سکرین اور رم کےدرمیان ہیں۔
فون کی بیٹری 3315 ایم اے ایچ کی ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون تین فینسی رنگوں Starry Night، Aurora Blue اور Dream Powder میں دستیاب ہے۔ سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ میں 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1598 یوان یا 230 ڈالر ہے۔ سنیپ ڈریگن 710 / 6 جی بی / 64 جی بی آپشن کی قیمت 1898 یوان یا 275 ڈالر ہے۔ سب سے پاور فل سنیپ ڈریگن 710 / 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2298 یوان یا 330 ڈالر ہے۔ یہ فون ویوو کے آن لائن سٹور پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp