Intel desktop 9th generation Core chips can handle 128GB of RAM

انٹل کی ڈیسک ٹاپ 9ویں نسل کی کور چپس 128 جی بی ریم کو ہینڈل کر سکتی ہیں

اس وقت تک انٹل کے مین سٹریم پروسیسر 64 جی بی سے زیادہ ریم کو سپورٹ نہیں کرتے۔ فی الحال یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس سے کمپیوٹنگ کی دنیا میں کوئی بحران پیدا ہوجائے لیکن انٹل ابھی سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے کام کر رہا ہے۔ انٹل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 128 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم کو سپورٹ کرنے والے 9 ویں نسل کے کور پروسیسر تیار کر لیے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سب نئی اور زیادہ کثیف میموری ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو چار DIMM سلاٹ مدر بورڈ استعمال کرنے ہونگے۔ ظاہر ہے 128 جی بی ریم سپورٹ کی حامل یہ کنفگریشن چونکہ نئی ہے، اس لیے کافی مہنگی بھی ہے۔ اس وقت 64 جی بی ریم کنفگریشن کے لیے 550 ڈالر سے زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ 128 جی بی ریم کے لیے خرچ 1000 ڈالر سے بھی بڑھنے کی امید ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp